کامونکے:صدرپولیس کا شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ،ملزم گرفتار
کامونکے(نامہ نگار)صدرپولیس کا شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ،ملزم کو گرفتارکرکے پچاس لیٹر شراب برآمدکرلی،بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں منہیس کا عامر اقبال ڈوگر بھٹی کے ذریعے شراب کشید کررہاتھا کہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او صدر نے ٹیم کے ہمراہ ریڈکرکے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اور موقع سے پچاس لیٹر تیار شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔