کامونکے:جعلی نمبر پلیٹ اور ممنوعہ لائٹس لگانے پر2 موٹر سائیکل سواروں کیخلاف مقد مہ
کامونکے(نامہ نگار)جعلی نمبر پلیٹ اور ممنوعہ لائٹس لگانے پر دو موٹر سائیکل سواروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، قلعہ دیدار سنگھ کا اکبر اپنی موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ جبکہ نواحی گاؤں بھروکی ورکاں کا طیب اپنی موٹرسائیکل پر ممنوعہ لائٹ لگا کر جارہاتھا کہ پٹرولنگ پولیس نے دونوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف صدر تھانہ میں مقدمات درج کروادیئے ہیں۔