ملک کو بحران سے نکالنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں: ملک عمران
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے پی ٹی آئی کی حکومت ملکی تاریخ کی ایک نالائق اور ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ملک کو بحران سے نکالنا موجودہ نالائق حکمرانوں کے بس کی بات نہیں رہی، قوم مسلط شدہ حکمرانوں سے مکمل مایوس ہو چکی ہے اس حکومت سے کوئی طبقہ خوش نہیں ہے بلکہ پی ٹی آئی کے ورکرز بھی اس نام نہاد تبدیلی سے عاجز اور عوام سے شرمندہ ہیں۔