نواز لیگ کے دور اقتدار کے بعد ترقی کا باب بند ہوگیا :محمد خان کھرل
فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ رائے محمد خان کھرل نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے دور اقتدار کے بعد ملک میں ترقی کا باب بند ہوگیا ہے اور میگاپراجیکٹس کو بریک لگ گئی ہے،پاکستان کی ترقی کا راز صرف نوازشریف اور ان کی ٹیم کی پاس ہے، مسلسل مہنگائی نے عوام کو رلا کر رکھ دیا ہے،چینی،آ ٹا چور مافیاز نے مہنگائی اورمصنوعی بحران سے ملک کے ہر طبقے کوپریشانی سے دوچار کردیا ہے،غریب عوام کے بچوں سے منہ کے نوالہ تک چھین چکا ہے۔