2020کے دوران چین کی مجموعی ملکی پیداوار میں2.3فیصد اضافہ
بیجنگ(شِنہوا)2020 کے دوران چین کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی)میں گزشتہ سال کے حساب سے 2.3فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 1 ہزار کھرب یوآن(154کھرب20ارب امریکی ڈالرز)سے بڑھ کر 1 ہزار15کھرب98ارب60 کروڑ یوآن کی حدعبور کر گئی ہے۔قومی بیورو برائے شماریات(این بی ایس)کے سو موارکے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پہلی 3سہ ماہیوں کے دوران رفتار میں 0.7فیصدسے زائد اضافہ ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق 2020کی چوتھی سہ ماہی کے دوران ملک کی مجموعی ملکی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 6.5 فیصد اضافہ ہوا جو کہ تیسری سہ ماہی کے دوران 4.9 فیصد نمو کی نسبت تیز ہے۔قومی بیورو برائے شماریات نے کہاہے کہ ملازمت اور لوگوں کی فلاح کی موثر ضمانت کے ساتھ ملکی معاشی سرگرمیاں بتدریج بحال ہوئی ہیں، اس نے مزید کہا کہ معاشی اور سماجی ترقی کے بڑے اہداف توقع سے بہتر مکمل کئے گئے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق 2020کے دوران چین کی ملازمت کی منڈی مستحکم رہی جس میں شہری علاقوں میں سروے کے مطابق بے روزگاری کی شرح 5.6 فیصدہے جو کہ حکومت کے 6فیصد کے سالانہ ہدف سے کم ہے۔