دو پولنگ اسٹیشنوں پر تصادم ‘متعدد افراد زخمی
عمر کوٹ (نوائے وقت رپورٹ) عمر کوٹ کے حلقہ پی ایس 52 کے ضمنی الیکشن میں دو پولنگ سٹیشنوں پر تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 55904 ووٹ لیکر جیت گئے۔ جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم 30921 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔