واٹس اپپ چیٹ نے ثابت کیا کہ مودی حکومت نے دہشت گردی کے بارے میں جھوٹ بولا،معید یوسف
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ واٹس اپپ چیٹ نے ثابت کیا کہ مودی حکومت نے دہشت گردی کے بارے میں جھوٹ بولا۔ اپنے ٹویٹ میںانہوں نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ مقبوضہ کشمیر کو ہزاروں فوجی دستوں کے زیرے نگرانی ایک جیل بنا دیا گیا ہے ۔بھارت کی بی جے پی حکومت نے اپنے سیاسی فوائد کے لئے خوف و ہراس پھیلایا ۔20 ویں صدی کے آغاز میں اس طرح کے مہلک گٹھ جوڑ کو نظرانداز کیا گیا تھا۔اس جنگجو فاشزم کو نظر انداز کرنا ایک بار پھر خطرناک ہوگا۔