روسی اپوزیشن رہنما ماسکو ائرپورٹ پر گرفتار رہا کیا جائے: یورپی یونین‘ مشیر بائیڈن
برسلز (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین اور نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے سینئر مشیر نے روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولٹی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کریملن کے ناقد روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی ماسکو ائر پورٹ گرفتار ہوئے۔ الیکسی ناولنی کو کچھ ماہ پہلے مبینہ طور پر زہر دیا گیا تھا۔ وہ جرمنی میں زیر علاج تھے۔ صحتیابی کے بعد اپوزیشن لیڈر جرمنی سے روس واپس پہنچے تھے کہ ائرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی نے زہر دیئے جانے کا الزام روسی صدر پیوٹن پر لگایا تھا۔