منشیات فروش داماد نے ہمارے خلاف بے بنیا مقدمہ درج کرایا
میلسی(نامہ نگار )یونین کونسل کھرالہ کے سابق چیئرمین و رہنما تحریک انصاف سید علمدار حسین شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صدر الدین شاہ میرا بھتیجا اور داماد ہے منشیات کا عادی ہو کر منشیات بھی فروخت کرنا شروع کر رکھی ہے کئی سالوں سے اپنی بیٹی اور اس کی اولاد کی پرورش کر رہے ہیں۔ 1984 میں ایم پی اے کا الیکشن بھی لڑا ہمارے سیاسی مخالفین نے صدر الدین شاہ سے مل کر تھانہ ٹبہ سلطان پور میں ہمارے خاندان کے 12 افراد کے خلاف مکان گرانے اور اپنی ہی بیٹی کا سامان چوری کرنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے ۔