انرویل کلب کی جانب سے مستحقین لڑکیوں کو جہیز کا سامان دیا گیا
ملتان (لیڈی رپورٹر) انرویل کلب ملتان سنٹرل کی جانب سے دو مستحق لڑکیوں کی شادی کیلئے جہیز کے سامان میں معاونت دی گئی۔ اس سلسلہ میں سابق صدر مینا غوری کی رہائش گاہ پر کلب میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صدر مسز ارم اقبال نے کی۔ رخسانہ نعیم، مینا غوری، علوینہ ستار، سیما پرویز و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں آئندہ منصوبوں پر بات چیت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارم اقبال نے کہا کہ سماجی سرگرمیوں سے معاشرے میں بہتری آتی ہے۔