ٹبہ سلطان پور میں مضر صحت دودھ کی سرعام فروخت جاری‘ شہری بیمار
ٹبہ سلطان پور ( نامہ نگار ) دودھ سے کریم مکھن نکال کر شہر بھر میں دودھ سپلائی کیا جا رہا ہے مضر صحت دودھ کے استعمال سے لوگ بیمار پڑ رہے ہیں دودھ میں کیمیکل ملایا جا رہا ہے ملاوٹ شدہ اشیاء کو کوئی چیک کرنے والا نہیں گوالے دودھ سے کریم نکلوا لیتے ہیں اور پانی ملا کر سارے شہر میں 90روپے کے حساب سے سپلائی کرتے ہیں اگر کوئی اعتراض کرے تو سپلائی بند کر دیتے ہیں فوڈ کا عملہ فرضی کارواہیوں میں مصروف ہے شہر بھر میں دودھ کے علاوہ ملاوٹ شدہ اشیاء دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہیں مہر ظہور احمد نے ملاوٹ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔