ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا دھر لیا گیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت پر شیخوپورہ کی تمام تحصیلوں میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر اور ناجائز اسلحے رکھنے والوں کے خلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں جس کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ اور معاشرے میں قانون کی حکمرانی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔ تھانہ فیروز والہ کی ٹیم نے اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم نوید علی کو گرفتار کر لیا۔