ڈسٹرکٹ پولیس نے 15اشتہاریوںسمیت 35ملزم گرفتارکرلئے
فیروز والہ (نامہ نگار ) ڈسرکٹ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزموں اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے 15اشتہاری ملزموں سمیت 35جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ، مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کے علاوہ اشتہاریوں ، منشیات فروشوں کے خلاف مہم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس ضمن میں ڈی ایس پی سرکل فیروز والہ غلام دستگیر کی نگرانی میں ایس ایچ اوفیروزوالہ عامر محبوب وینس، ایس ایچ او فیکٹری ایریا محمد اقبال نے سب انسپکٹر شاہ فیصل ، اے ایس آئی رانا غلام سرور ، اے ایس آئی نوید انجم ڈوگر اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ چھاپے ما ر کر 15اشتہاری ملزمان عمران، وسیم، عامروغیرہ کو حراست میں لے لیا۔