وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے الیکشن کمشن کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج کو ’’جتھے لا کر قومی ادارے کو دھمکانے کی بھونڈی کوشش قرار دیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’حکومت کو پھنساتے پھنساتے اپوزیشن خود پھنس گئی۔ ‘‘ بلاشبہ احتجاج ہر فرد اور پارٹی کا بنیادی جمہوری حق ہے تاہم اداروں کا تقدس اور احترام بہرصورت ملحوظ خاطر رہنا چاہئے اور احتجاج کو اس حد تک نہ لے جایا جائے کہ نوبت حالات کی خرابی تک جا پہنچے اور ’’جمہوری حق‘‘ لیتے لیتے جمہوریت کا بوریا بستر لپیٹ دینے کی نوبت آ جائے لہٰذا حکومت اوراپوزیشن دونوں کو حالات کی سنگینی اور معاملات کی نزاکت کا خیال رکھنا ہو گیا کیونکہ وطن کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کو شانہ بشانہ ہونا چاہئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا تاکہ حالات ’’پوائنٹ آف نو ریٹرن ‘‘ تک نہ جائیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024