Waqt News
Wednesday | March 03, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • امریکا، 2 ریاستوں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
  • ہمارے 3 اراکین صوبائی اسمبلی کو اغوا کیا گیا: خرم شیر زمان
  • فیصل واوڈا قومی اسمبلی سے مستعفی
  • حفیظ شیخ کو کامیاب ہوتے دیکھ رہا ہوں:شیخ رشید
  • ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں: یوسف رضا گیلانی

نواز کھوکھر،تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر (۳)

Jan 19, 2021 6:52 AM, January 19, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نواز کھوکھر،تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر (۳)

ایک واقعہ بیان کرکے میں دل پر پتھر رکھ کر کالموں کا یہ سلسلہ ختم کرنے لگا ہوں ۔

نواز شریف کا زمانہ تھا ،میرا  اکثر اسلام آباد آنا جانا رہتا۔

ایک مرتبہ میں اسلام آباد سے واپس آرہا تھا، حاجی صاحب نے کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا ۔ میں نے انہیں ساتھ بٹھا لیا ۔ لاہور میں موٹر وے سے اتر کر میں نے ان سے پوچھا کہ کہاں پہنچائوں، انہوں نے کہا ابھی تو آپ اپنے گھر ہی چلیں ۔ گھر آئے تو انہوں نے اوپر نیچے تمام کمروں کا جائزہ لیا اور پھر ایک کمرے کی طرف اشارہ کرکے کہنے لگے کہ میں یہاں ٹھہروں گا ۔

آب زم زم کنوئیں میں‌ اترنے والی پہلی شخصیت کا انتقال

 بس آپ مجھے ایک بیڈ دے دیں اور ایک فالتو موبائل ، میں سمجھ گیا دال میں کچھ کالا ہے بہر حال میں نے کوئی ہچر مچر نہیں کی ،ایک چھوڑ میں نے دو فون ان کے حوالے کردیے ، میں دن کو اپنے دفتر جاکر نوکری کرتا اور وہ دن بھر سوتے اور شام کا اندھیرا پھیلنے پر مجھے کبھی کسی شہر کبھی کسی شہر لے جانے کی فرمائش کرتے ،سرگودھا میں ایک ایڈیشنل جج تھے ان کے یہاں وہ کئی مرتبہ گئے اور واپس آئے یہ سارا سفر رات ہی کو طے ہوتا ۔ایک  بار انہوں نے سرگودھا سے نکلنے کے بعد کہا کہ اب آپ اسلام آباد کا رخ کریں ۔

سینٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی اکثریت سے کامیاب ہونگے:سائرہ افضل

 اسلام آباد پہنچ کر انہوں نے گاڑی ایئر پورٹ کی طرف موڑنے کا کہا میں سمجھ گیا کہ وہ تاجی کھوکھر کے ڈیرے پر جانا چاہتے ہیں ،یہ جولائی یا اگست کا مہینہ تھا سخت گرمی تھی وہ تو تاجی کھوکھر سے الگ ہو کر باتیں کرنے لگے اور میں کھلے آسمان کے تلے ایک چار پائی پر لیٹ گیا ۔ کوئی دو گھنٹے بعد رات کے آخری پہر انہوں نے واپس لاہور جانے کے لیے کہا وہ تو میرے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ کر جلد ہی خڑاٹے  بھرنے لگے مگر  میرے لیے اپنی آنکھیں کھلی رکھنا مشکل ہو گیا ۔

میں موٹر وے پر جگہ جگہ رک کر پانی کی بڑی بوتلیں لیتا  اور اپنے سر پر ڈال کر اپنے آپ کو تازہ دم کرنے کی کوشش کرتا ۔ حاجی صاحب نے میری یہ حالت دیکھ کر غنودگی کے عالم میں کہا کہ آپ کہیں رک کر چنے یا ریوڑیاں لے لیں اور وہ منہ میں رکھ کر چباتے  رہیں۔ اس طرح آپ کو نیند نہیں آئے گی اور یہ جو آپ بار بار گاڑی کو جھٹکے لگاتے ہیں اور میری نیند میں خلل ڈالتے ہیں تو میری ترکیب پر عمل کریں یہ  ترکیب کارگر ثابت ہوئی میں باقی سفر میں چنے چباتا رہا اور ایک سو بیس کی رفتار سے گاڑی چلاتا رہا، میری کوشش یہ تھی کہ اپنے مسافر کو بحفاظت اپنے گھر لے جائوں ،اس کٹھن سفر کے بعد میں ساری کہانی سمجھ گیا کہ حاجی صاحب میرے یہاں کیوں مقیم ہیں بلکہ پناہ گزین ہیں ۔

حضرت علی المرتضٰی کی حیات طیبہ مسلمانوں کیلئے نمونہ عمل ہے:سرفراز احمد تارڑ

میں نے ان سے اصل وجہ تو پوچھی نہیں مگر میرا خیال ہے کہ میاں نواز شریف کے بنائے ہوئے احتساب سیل  کے سربراہ سیف الرحمن ان کو پکڑ کر حوالہ زنداں کرنے پر تلے بیٹھے تھے۔حاجی صاحب بھی بڑے کائیاں آدمی تھے اور انہوں نے سیف الرحمن کو وہ غچہ دیا جو اس کے گمان میں بھی نہ تھا وہ تین چار ماہ تک اپنے گھر سے بھی باہر رہے۔تمام اہم لوگوں سے ان کی ملاقاتیں بھی جاری رہیں ۔ اور سیف الرحمن ان کی گرد کو بھی نہ پا سکا۔

ایک دن کہنے لگے چلیں لندن سے چل کر اخبار نکالتے ہیں میں بڑا خوش ہوا کہ یہ تو ومیرے دل کی آرزو پوری ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانوی سفارت خانے سے پوچھو کہ کتنی سرمایہ کاری پر وہ ورک ویزا دے دیں گے۔ 

کامونکے:گورنمنٹ عمیر شہید  ہائی سکول نمبر 1 کے سامنے سیوریج نالے میں شگاف پر نہ ہو سکا ،گرنے سے متعدد طلباء 

میں نے اپنے ذرائع سے پوچھ کر بتایا کہ دو لاکھ پائونڈ آپ انویسٹ کریں تو میاں بیوی اور نا بالغ بچے لندن میں مستقل قیام کے اہل ہوں گے ۔ اب میں کچھ کچھ سمجھ رہا تھا کہ وہ تو ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں ہیں ،مجھ سے کہنے لگے میں نے اپنی اور آپ کی تصاویر ایف آئی اے کے امیگریشن  حکام کو بار بار دکھائی ہیں اور ان کا کہنا یہ ہے کہ آپ دونوں کی شکلیں ملتی ہیں ۔ 

میں نے کہا تو پھر کیا ہو ا۔ شکلیں ملتی ہیں تو اس میں حرج کیا ہے ۔انہوں نے کہا نہیں آپ مجھے اپنا پاسپورٹ دیں میں اس پر لندن کا سفر کرنا چاہتا ہوں میں اپنے کمرے سے جا کر پاسپورٹ لے آیا انہوں نے بار بار اس کے اوراق پلٹے اور کہنے لگے کہ ویزا تو لگا نہیں ہوا ، میں نے کہا آپ نے مجھ سے پاسپورٹ مانگا تھا وہ میں نے آپ کو دے دیا ویزے کا آپ نے پوچھا نہیں تھا ورنہ میں آپ کو بتا دیتا ۔ حاجی صاحب کا منہ لٹک گیا ۔

پنڈی بھٹیاں: 900سالہ قدیم لوری میلہ سخی سرور کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 

 آج میں سوچتا ہوں کہ اگر پاسپورٹ پر ویزا لگا ہوتا تو حاجی صاحب لندن جا چکے ہوتے۔نواز شریف کے ساتھ مل بیٹھ کر آکسفورڈ سٹریٹ میں پیزا کھا رہے ہوتے اور میں ایف آئی اے کے کسی خفیہ تاریک سیل میںگل سڑ رہا ہوتا۔

افغانیوں نے اپنے مہمان اوسامہ کی خاطر بیس سال تک قربانیاں دیں ، میں اگر اپنے بھائی دوست اور مہمان کی خاطر چند برس جیل بھگت لیتا تو یہ کون سی بڑی بات ہوتی ۔

بہرحال  حاجی صاحب اپنے ایک پلان سے مایوس ہو گئے اور انہوں نے گرفتاری دے دی۔

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اسد اللہ غالب


مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • سپریم کورٹ سے رہنما اقدامات کی امید 

    Feb 18, 2021
  • ’’وقت کی یہ مجبوری ہے ، حفیظ شیخ ضروری ہے‘‘

    Feb 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • نواز شریف کی شاہد خاقان کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت

    Jan 26, 2020 | 12:33
  • جنوبی افریقہ اور قومی اسکواڈ ٹی 20 میچز کے لیے لاہور پہنچ گئے

    Feb 09, 2021 | 11:17
  • لاہور:ضلعی انتظامیہ کا کھوکھر پیلس میں آپریشن، 13 دکانیں ...

    Jan 24, 2021 | 10:55
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • امریکا، 2 ریاستوں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    Mar 03, 2021 | 11:16
  • ہمارے 3 اراکین صوبائی اسمبلی کو اغوا کیا گیا: خرم شیر زمان

    Mar 03, 2021 | 11:16
  • فیصل واوڈا قومی اسمبلی سے مستعفی

    Mar 03, 2021 | 11:09
  • حفیظ شیخ کو کامیاب ہوتے دیکھ رہا ہوں:شیخ رشید

    Mar 03, 2021 | 10:59
  • ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں: یوسف رضا گیلانی

    Mar 03, 2021 | 10:42
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • یوسف رضا گیلانی کیوں نہیں جیتیں گے؟؟؟

    Mar 03, 2021
  • قومی اسمبلی اجلاس کا ماحول پر سکون ، سینٹ الیکشن ...

    Mar 03, 2021
  • آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

    Mar 03, 2021
  • نو دو گیارہ

    Mar 03, 2021
  • چیف جسٹس ارشاد حسن خان اور جنرل پرویز مشرف!!!!!!

    Mar 02, 2021
  • 1

    فریقین کی جانب سے الیکشن کمشن سمیت کسی ریاستی ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی ...

  • 2

    6 کشمیری بھارتی بربریت  کی بھینٹ چڑھ گئے 

  • 3

    مہنگائی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر  ایل پی جی کے نرخ بھی بڑھ گئے

  • 4

    ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے پنجاب اسمبلی نے قابلِ تقلید روایت قائم کی 

  • 5

    وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں برقرار رکھنے کا صائب فیصلہ 

  • 1

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 2

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 3

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • 4

    اتوار15 رجب المرجب  1442ھ‘  28؍ فروری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  14 رجب المرجب  1442ھ‘  27؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • علاقے میں بدلتے ہوئے دفاعی دھارے

    Mar 03, 2021
  • حکومت کا سوال سپریم کورٹ کا جواب

    Mar 03, 2021
  • کشمیر، وہاں بھی انسان بستے ہیں لوگو!

    Mar 03, 2021
  • قانون اور اختیار

    Mar 03, 2021
  • کمیونٹی پولیسنگ 

    Mar 03, 2021
  • اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا!

    Mar 03, 2021
  • بدل کر فقیروں کا ہم بھیس غالب 

    Mar 03, 2021
  • گلوبلائزیشن اور عالمی رجحانات اسلامی تناطر میں

    Mar 03, 2021
  • صحافت میں ایک ہمہ جہت شخصیت 

    Mar 03, 2021
  • ایک روپے والی مائی 

    Mar 03, 2021
  • 1

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • 2

    انقلاب ایران کی بیالیسویں سالگرہ

  • 3

    ’’نبی رحمتؐ کا نزول دارارقم میں‘‘

  • 4

    اردو زبان کا نفاذ کب

  • 5

    حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل بھی حل کرے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    معاف کرنے کی عادت

  • 2

    حکمت 

  • 3

    محافظ فرشتے

  • 4

    الکتاب (۶)

  • 5

    الکتاب (۵)

  • 1

    منفرد انداز

  • 2

    صبروتحمل

  • 3

    سلامتی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    جدوجہد

  • 1

    دل آویز

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    سحر

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    بالِ جبریل

منتخب
  • 1

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 2

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • 3

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 4

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 5

    حمزہ کی واپسی، شہباز شریف کی تیاریاں!!!!

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    الیکشن کمیشن کا علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس،فواد چوہدری کے بیان کی تردید

  • 2

    بھارتی طیارے کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ

  • 3

    ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے ،میراضمیرمطمئن ہےکوئی غلط کام نہیں کیا: علی حیدرگیلانی

  • 4

    پنجاب میں نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری

  • 5

    پی ایس ایل میں مزید تین لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group