قومی کرکٹ ٹیم جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کریگی
ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر 1 بجے ٹریننگ کا آغاز کریگی، اگلے دو روز روزانہ صبح 10 بجے اوراتوار کو ٹریننگ سیشن کا انعقاد دوپہر ایک بجے ہوگا، ہرسیشن کے اختتام پر اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔