Waqt News
Wednesday | March 03, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • بولیویا کی یونیورسٹی میں حادثہ، بالکونی سے گرنے کے بعد 7 طالبعلم ہلاک اور 3 زخمی
  • سعودی عرب ، رواں برس عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار ،مکمل ویکسینیشن کے بعد قرنطینہ لازمی نہیں
  • کویت، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر سختی،جرمانہ5سے بڑھا کر 75دینار کرنے کی تجویز پیش
  • جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار ، 8مسافروں سمیت 10 افرادہلاک
  • سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ کی فراہمی سے انکار, محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

کرنل (ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی یاد میں

Jan 19, 2021 6:34 AM, January 19, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کرنل (ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی یاد میں

کرنل (ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین نے زندگی کا ہر لمحہ کتنے بھرپور انداز میںجیا اور اپنے چاہنے والوں کے دل و دماغ کو اپنے خلوص، محبت اور ایثار سے کچھ اس طرح مسخر کیا کہ وہ آج بھی انہیں اپنے درمیان موجود پاتے ہیں۔وہ ایک انتہائی وجیہہ شخصیت کے مالک تھے اور ضعیف العمری میں تو ان کی وجاہت، خوش لباسی، خوش کلامی مخاطب کو اسیر کرلیتی تھی   ؎

ہائے وہ لوگ جو اِک لمحہ اچانک مل کر

زندگی بھر کے لیے دل میں سما جاتے ہیں

آپ نے فارمین کرسچین کالج (FCC)لاہور اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج (KEMC)لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ دورانِ تعلیم مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے تحریکِ پاکستان میں انتہائی متحرک کردار ادا کیا۔ ایف سی کالج میں جن طلبہ نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد رکھی، ان میں جمشید احمد ترین، سید احمد سعید کرمانی اور شیخ حامد محمود شامل تھے جبکہ حمید نظامی ان دنوں پنجاب مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کے طور پر ان طلبہ کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہے تھے۔ ایف سی کالج سے ایف ایس سی کرنے کے بعد انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں داخلہ لیا۔ وہاں ان کا ایک کلاس فیلو تاج محمد ملک (راولپنڈی) ایم ایس ایف کا سرگرم کارکن تھا۔ جمشید احمد ترین نے اس کے ساتھ مل کر کالج میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی داغ بیل ڈالی اور اس تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے طور پر اپنی ذمہ داریاں بطریقِ احسن نبھائیں۔ تعلیم سے فراغت کے بعد انہوں نے پاکستان بری فوج کی میڈیکل کور میں شمولیت اختیار کرلی۔ 1971ء میں وہ نو ماہ تک مشرقی پاکستان میں تعینات رہے۔ آپ وہاں کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل (CMH)کومیلا کے کمانڈنگ آفیسر تھے۔ انکی انسان دوستی اور غریب پروری کی بدولت فوج کے بنگالی سپاہیوں کے دل میں ان کے لیے بے حد محبت اور احترام کے جذبات پائے جاتے تھے۔  انہوں نے راقم سے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ دراصل مغربی پاکستان کے افسران کا بنگالیوں کے ساتھ سلوک حاکمانہ تھا جس سے بھارت اور اس کے کاسہ لیسوں نے فائدہ اُٹھایا۔ انکے مطابق مشرقی پاکستان کے تعلیمی اداروں میں ہندو اساتذہ بنگالی طلبہ کو پاکستان کے خلاف تعلیم دیتے تھے تاہم عام بنگالی پاکستان سے بہت محبت کرتے تھے۔ آپ اندازہ کرلیں کہ میمن سنگھ یونیورسٹی میں اسلامیات کا پروفیسر تک ہندو تھا۔ بہرحال عہدِ حاضر کی تاریخِ اسلام کے اندوہناک سانحہ یعنی سقوطِ مشرقی پاکستان کا آپ نے بچشمِ خود مشاہدہ کیا۔ آپ نے اگلے دو سال بھارت کے جنگی قیدی (POW)کے طور پر رام گڑھ اور آگرہ میں گزارے۔ ان حالات و واقعات نے انکے قلب و روح پر جو نشتر چلائے، ان کے زخم تاحیات مندمل نہ ہوسکے۔ کرنل جمشید احمد ترین نے 93برس کی عمر پائی۔ وہ آخر دم تک ذہنی طور پر مستعد اور چوکنا رہے۔ راقم نے سانحۂ مشرقی پاکستان کے اسباب اور اس دوران پیش آنے والے واقعات کے متعلق انکی یادداشتوں کو ایک انٹرویو کی صورت ریکارڈ کیا تھا۔ جب ان سے سوال کیا کہ شخصی لحاظ سے اندرا گاندھی، ذوالفقار علی بھٹو، شیخ مجیب الرحمن اور جنرل آغا محمد یحییٰ خان میں سے آپ کس شخصیت کو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا زیادہ ذمہ دار سمجھتے ہیں تو انہوں نے برملا جواب دیا: ’’میں بوڑھا ضرور ہوگیا ہوں لیکن بے عقل نہیں ہوا۔ آپ میرا مطلب سمجھ گئے ہوں گے۔‘‘

آب زم زم کنوئیں میں‌ اترنے والی پہلی شخصیت کا انتقال

 انہوں نے فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور کے مشہور شفاخانے سرگنگا رام ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور اسکے توسیعی منصوبوں کو اپنی نگرانی میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کے دیگر کارکنوں کے ہمراہ ’’مجلسِ کارکنان تحریک پاکستان‘‘ کے پلیٹ فارم پر بڑا فعال کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز ان کی پانچویں برسی کے موقع پر ان دونوں قومی اداروں کے اشتراک سے محفل قرآن خوانی کے اہتمام کیا گیا جسکے بعد نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین میاں فاروق الطاف کی زیر صدارت منعقدہ نشست میں کرنل (ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کے ہم عصروں اور اہل خانہ نے انکی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔ انکے بڑے صاحبزادے اور پاکستان کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بطور خاص کراچی سے تشریف لائے۔ انکے دوسرے صاحبزادے عظمت شہزاد ترین اور انکے دو بیٹے طٰہٰ احمد ترین اور زین احمد ترین بھی اس محفل میں موجود تھے۔ نشست کی نظامت کے فرائض نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے بڑی عمدگی سے نبھائے۔ نشست کے آغاز میں قاری محمد صدیق چشتی نے سورۃ الرحمن کی تلاوت کی جبکہ ممتاز نعت خواں الحاج اختر حسین قریشی نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میں حضرت پیر سید نصیرالدین نصیر گیلانی کا نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ علامہ نصیر احمد قادری نے ختم شریف پڑھا اور مولانا محمد شفیع جوش نے کرنل (ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کے بلندیٔ درجات کیلئے دعا کرائی۔ نشست میں میاں فاروق الطاف ‘ شوکت ترین‘ بیگم مہناز رفیع اور بیگم صفیہ اسحاق نے کرنل صاحب کے حوالے سے اپنی یادوں کے اوراق پلٹے۔ شوکت ترین نے کہا کہ وہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مخلص پیروکارا ور سچے پاکستانی تھے۔ انہوں نے پاکستان کے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے اپنی تمام تر امیدیں پاکستان کی نسل نو سے وابستہ کر لی تھیں۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بھارت کا اپنے ہاں مسلمانوں سے روا رکھے جانیوالا بہیمانہ سلوک قائداعظمؒ کے دو قومی نظریے کو سچ ثابت کر رہا ہے۔ آج ہمیں ایک قوم کی مانند یکجان اور یک زبان ہونے کی ضرورت ہے اور ایسا اسی صورت ممکن ہے جب ہم قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر چلنا اپنا مقصد حیات بنا لیں گے۔ کرنل (ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی نظریۂ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ سے قلبی وابستگی کا یہ عالم تھا کہ جب تک صحت نے اجازت دی وہ تقریباً روزانہ یہاں تشریف لاتے رہے اور جب طبیعت ٹھیک نہ تھی‘ تب بھی اکثر و بیشتر وہیل چیئر پر بیٹھ کر اس ایوان کو رونق بخشتے رہے۔ نشست کے اختتام پر حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ 

سینٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی اکثریت سے کامیاب ہونگے:سائرہ افضل

قارئین کرام! اس دارِ فانی سے دارِ بقاء کی طرف ہجرت کر جانے والے کبھی لوٹ کر نہیں آتے لیکن ان کی باتیں پیچھے رہ جانے والوں کی یادوں کو مہکائے رکھتی ہیں۔ کرنل (ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین آج ہم میں نہیں ہیں مگر ان کے نقوشِ پا ہمیں ہمہ وقت یاد دلاتے رہتے ہیں کہ ایک پاکستانی کو کیسا ہونا چاہئے۔ حضرت پیر سید نصیرالدین نصیر گیلانی کا درج ذیل شعر سرتاپا مادرِ وطن کی محبت سے سرشار اس عظیم انسان کی نذر ہے …؎

وہی بزم ہے وہی دھوم ہے وہی عاشقوں کا ہجوم ہے 

ہے کمی تو بس اسی یار کی جو تہہ مزار چلا گیا

حضرت علی المرتضٰی کی حیات طیبہ مسلمانوں کیلئے نمونہ عمل ہے:سرفراز احمد تارڑ

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

نعیم احمد


مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • سپریم کورٹ سے رہنما اقدامات کی امید 

    Feb 18, 2021
  • ’’وقت کی یہ مجبوری ہے ، حفیظ شیخ ضروری ہے‘‘

    Feb 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے، ...

    Nov 13, 2020 | 13:34
  • خیبرپختونخوا:صوبے میں پہلا ڈاکٹر کورونا وائرس سےجاں بحق

    Apr 25, 2020 | 11:15
  • کورونا مزید 11 جانیں لے گیا، ملک بھر میں 135 اموات، 7025 افراد ...

    Apr 17, 2020 | 10:29
  • نواز شریف کی بیماری پر کسی قسم کا شک نہیں، ڈاکٹر رسک نہیں لے ...

    Nov 11, 2019 | 17:55
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • بولیویا کی یونیورسٹی میں حادثہ، بالکونی سے گرنے کے بعد 7 ...

    Mar 03, 2021 | 16:58
  • سعودی عرب ، رواں برس عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی ...

    Mar 03, 2021 | 16:45
  • کویت، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر ...

    Mar 03, 2021 | 16:33
  • جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار ، 8مسافروں سمیت 10 ...

    Mar 03, 2021 | 16:25
  • سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ کی فراہمی سے انکار, ...

    Mar 03, 2021 | 16:19
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • یوسف رضا گیلانی کیوں نہیں جیتیں گے؟؟؟

    Mar 03, 2021
  • قومی اسمبلی اجلاس کا ماحول پر سکون ، سینٹ الیکشن ...

    Mar 03, 2021
  • آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

    Mar 03, 2021
  • نو دو گیارہ

    Mar 03, 2021
  • چیف جسٹس ارشاد حسن خان اور جنرل پرویز مشرف!!!!!!

    Mar 02, 2021
  • 1

    فریقین کی جانب سے الیکشن کمشن سمیت کسی ریاستی ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی ...

  • 2

    6 کشمیری بھارتی بربریت  کی بھینٹ چڑھ گئے 

  • 3

    مہنگائی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر  ایل پی جی کے نرخ بھی بڑھ گئے

  • 4

    ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے پنجاب اسمبلی نے قابلِ تقلید روایت قائم کی 

  • 5

    وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں برقرار رکھنے کا صائب فیصلہ 

  • 1

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 2

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 3

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • 4

    اتوار15 رجب المرجب  1442ھ‘  28؍ فروری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  14 رجب المرجب  1442ھ‘  27؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • علاقے میں بدلتے ہوئے دفاعی دھارے

    Mar 03, 2021
  • حکومت کا سوال سپریم کورٹ کا جواب

    Mar 03, 2021
  • کشمیر، وہاں بھی انسان بستے ہیں لوگو!

    Mar 03, 2021
  • قانون اور اختیار

    Mar 03, 2021
  • کمیونٹی پولیسنگ 

    Mar 03, 2021
  • اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا!

    Mar 03, 2021
  • بدل کر فقیروں کا ہم بھیس غالب 

    Mar 03, 2021
  • گلوبلائزیشن اور عالمی رجحانات اسلامی تناطر میں

    Mar 03, 2021
  • صحافت میں ایک ہمہ جہت شخصیت 

    Mar 03, 2021
  • ایک روپے والی مائی 

    Mar 03, 2021
  • 1

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • 2

    انقلاب ایران کی بیالیسویں سالگرہ

  • 3

    ’’نبی رحمتؐ کا نزول دارارقم میں‘‘

  • 4

    اردو زبان کا نفاذ کب

  • 5

    حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل بھی حل کرے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    معاف کرنے کی عادت

  • 2

    حکمت 

  • 3

    محافظ فرشتے

  • 4

    الکتاب (۶)

  • 5

    الکتاب (۵)

  • 1

    منفرد انداز

  • 2

    صبروتحمل

  • 3

    سلامتی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    جدوجہد

  • 1

    دل آویز

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    سحر

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    بالِ جبریل

منتخب
  • 1

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 2

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    الیکشن کمیشن کا علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس،فواد چوہدری کے بیان کی تردید

  • 2

    سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع

  • 3

    ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے ،میراضمیرمطمئن ہےکوئی غلط کام نہیں کیا: علی حیدرگیلانی

  • 4

    موٹروے زیادتی کیس: ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا پر فردجرم عائد

  • 5

    شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع، وزیر اعظم برہم

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group