سخت پریشانی میں ہوں

مکرمی : میری کوئی نارینہ اولاد نہیں ، تین بیٹیاں ہیں ایک بڑی اور دوچھوٹی ہیں ۔ بیٹی اللہ کے رحمت ہوتی ہے بیٹی کی رخصتی کا وقت آن پہنچا بیٹیاں جب جوان ہوجائیں تووالدین کی پریشانی بڑھ جاتی ہے بیٹی کی رخصتی کیلئے ادھر ادھر اور داروں سے قرض لینے کی بہت کوششیں کی مگر سب جگہوں سے مایوس ہوا مشکل وقت میں رشتہ داروں کا اصل چہرہ سامنے آجاتاہے اور اس مشکل وقت میں رشتہ دار تو کیا سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے میں بڑی مشکل سے بڑی بیٹی کی منگنی ڈیڑھ سال پہلے کر چکاہوں لیکن وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بیٹی کی رخصتی کر سکتا اور بیٹی کی عمر بھی شادی سے گزررہی ہے ۔ مشکل میں ہوں کہ کوئی اللہ کا نیک انسان میری صاحبزادی کو اپنی بیٹی سمجھ کر اسکی رخصتی کیلئے آدھا تولہ سونا ،کچھ رضائیاں،دوچار پائی ،کچھ کپٹرے بھجوادیں۔ ( حمید اللہ محلہ حسین آباد پشاور0315-4436464 )