وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ،پنجاب بھر میں جہاں مہنگا آٹا بک رہا ہے وہاں حکومت نے کریک ڈائون کیا ہے، دیوانے کا خواب دیکھنے والے سن لیں حکومت اتحادیوں کے ساتھ 5 سال پورے کرے گی ۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ نے بروقت گندم کی خریداری نہیں کی، سندھ حکومت کی کوتاہی کے باعث ان کے ذخیرے میں کمی پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کوچارلاکھ ٹن گندم فراہم کرنیکافیصلہ کیا گیا تھا، جو اس اسٹاک سے ایک لاکھ ٹن گندم اٹھا چکا ہے، البتہ سندھ حکومت گندم کو آٹا ملز تک پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں جہاں مہنگا آٹا بک رہا ہے وہاں حکومت نے کریک ڈائون کیا ہے، حکومت نے 6 اضلاع میں ذمہ داروں کو معطل اور برطرف کیا ہے۔انہو ںنے کہا کہ پورے پنجاب میں آٹا 805 روپیسے زیادہ فروخت نہیں ہو سکتا مافیا کا نیٹ ورک ختم کرنے کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں گندم کی سپلائی کو تیز کرے، مافیا مارکیٹ سے عوام کی ضرورت کی اشیائے خورد و نوش اٹھا کر ذخیرہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز اور منافع خور سن لیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ انہیں نہیں چھوڑیں گے، یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اگر سستی اشیا موجود نہیں تو حکومت کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واویلہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت اپنا وقت پورا نہیں کرے گی، دیوانے کا خواب دیکھنے والے سن لیں حکومت اتحادیوں کے ساتھ 5 سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عوامی خوش حالی کے لیے اتحادی اورحکومت ایک پیج پر ہیں، ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادیوں سے بات جاری ہے اور اس حوالے سے جلد عوام کو خوش خبری دیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کراچی کے لیے 162 ارب روپے کے معاشی پیکیج پر عملدرآمد شروع ہو چکا، پرامن کراچی ملک کے معاشی اشاریوں کو مثبت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ سندس فا ئونڈیشن کے ایک فوٹوشوٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی تبصرے کیے گئے، فیک نیوز انسانیت سے جڑے مقاصد کو نقصان پہنچاتی ہے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024