مقبوضہ کشمیر میں وادی کشمیر اور جموں کے علاقوں میں فوجی محاصرے اور انٹر نیٹ سروس کی بندش آج 168 ویں روز بھی جاری ہے۔
حکام کی جانب سے نام نہاد اعلان کے باوجود سرینگر ،بڈگام، گاندربل،بارہ مولہ، اننت ناگ(اسلام آباد) ،کلگام، شوپیاں اورپلوامہ کے اضلاع میں موبائل انٹر نیٹ سروس معطل ہے۔ادھر، بھارتی حکام نے بھارتی وزرا کے گروپ کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے پہلے سکیورٹی کے نام پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔