لاہورمیں کاروبار میں نقصان پر دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی،لاش نے قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ۔ پولیس کے مطابق متوفی خیام بٹ نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔لاہور میں نصیر آباد کے علاقے میں شہری نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی کی شناخت خیام بٹ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی خیام بٹ کا مصری شاہ کے علاقے میں ایلومینیم کا کاروبار تھا۔ کاروبار میں بھاری نقصان ہونے پر متوفی نے خودکشی کی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے اہلخانہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024