ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ، غیرمعیاری آٹے کی فروخت جاری ہے،عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول، ڈیزل، بجلی،گیس، سبزیوں اور پھلوں کے بعدآٹے کی قیمت میں اضافے سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔ قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی مارکیٹوں میں آٹا ناپید ہونے لگا۔ غیرمعیاری آٹافروخت کرنیوالوں کی چاندی ہوگئی۔روزمرہ استعمال کی تمام اشیا پہلے ہی مہنگی ہیں، ایک آٹا بچا تھا وہ بھی مہنگا ہوگیا، ملک بھر میں آٹے کے بحران کے بعد شہری انتہائی پریشان دکھائی دینے لگے، آٹے کی قیمت نے عوام کی کمرتوڑدی۔ عوام کا کہنا ہے کہ اب پیٹ کیسے بھریں۔ کھائیں تو کیا پکائیں تو کیا سارا بوجھ عام آدمی پر آرہاہے، حکومت کیا کررہی ہے۔دکانداروں نے کہا کہ حکومت نے چکی مالکان کوکوئی ریلیف نہیں دیا، حکومت اگر فلور ملز کی طرح سبسڈی دے گی توقیمت کم ہوجائے گی۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی مارکیٹوں میں نہ صرف آٹا ناپید ہوچکاہے بلکہ غیر معیاری آٹا کھلے عام دستیاب ہے جسے شہری خریدنے پرمجبور ہیں.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024