پاکستان کی آن بان اور شان سے ہماری رونقیں وابستہ ہیں :چوہدری ذکاء اللہ
نارنگ منڈی(نامہ نگار)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور امید وار سٹی چیئرمین چوہدری ذکاء اللہ کوروٹانہ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی سوچوں کا محور بنانے کی خاطر ہر فرد کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا یہ وطن ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیکر حاصل کیا۔ پاکستان کی آن بان اور شان سے ہماری رونقیں وابستہ ہیں انہوں نے چوہدری عدنان کوروٹانہ‘ آصف علی ہیپی‘ محمد صغیر و دیگر معززین کے ہمراہ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی انتھک محنت سے ملک میں مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ۔