آئے روز قوم پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ عوام دشمنی کے مترادف ہے:میجر حسن سردار
جوئیانوالہ ( نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی وائس چیئرمین میجر حسن سردار نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی کھال اتارنے میں مصروف ہے حالیہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا ایسا سیلاب آئے گا جسے سنبھالنا مشکل ہو جائیگا ،اپنے ایک بیان میں میجر حسن سردار نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کی قیمتوں میں خطرناک اضافہ ہوا اور ملکی معیشت کو بیک گیئر لگ چکا ہے، غریب عوام پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ لادا جارہا ہے جو عوام دشمنی کے مترادف ہے۔