صحافیوں کے حقوق کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑیں گے:حاجی شریف مہر
قصور(نامہ نگار)صحافیوں کے حقوق کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑیں گے، ہم صحافیوں کی فلاح و بہبود کی جنگ لڑنے کیلئے میدان میں آئے ہیں، علاقائی صحافیوں کی آواز بلند کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب قصور حاجی محمد شریف مہر نے تقریب کے دوران صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔