واسا میں آئی ٹی ڈیٹا سنٹر کے قیام پر واسا افسروںو ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ
لاہور ( سپیشل رپورٹر) وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی ہدایت پر واسا میں آئی ٹی ڈیٹا سنٹر کے قیام پر واسا افسران و ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ۔ اعزازیہ حاصل کرنے والوں میں ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) ابو بکر عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر تحریم فاطمہ، سمیرا افتخار،سعید احمد خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اُسامہ ذوالفقار، چوہدری حسیب احمد،تاجور سعید، فیضان رسول ہاشمی، ثناء سعید، ظہیر احمد رانا، سپر وائزر کمپیوٹر آپریشن توصیف الحسن، محمد انعام، بلال ارشد، فرحان سعید، سلمان نثار، ماریہ رحمان و دیگر شامل ۔اس موقع پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہو گا اور تمام احکامات کاغذ کی بجائے ای ٹیکنالوجی کے ذریعے جاری ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و ملازمین اسی طرح محنت اور لگن سے کام کریں اور واسا کا نام روشن کریں۔وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ پیپر لیس ڈائری ڈسپیچ سسٹم پاکستان میں پہلی بار متعارف کیا گیا ۔