ترقیاتی سکیموں کا دورہ نہ کرنے پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کاسب ڈویڑنل آفیسر معطل
لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے ترقیاتی سکیموں کا دورہ نہ کرنے پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سب ڈویڑنل آفیسر محمد راشد کو معطل کر دیا ہے۔ مذکورہ ایس ڈی او نے سب ڈویڑن لیہ کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ 3ماہ (اکتوبر، نومبر،دسمبر 2019ء )کے دوران ایک بار بھی دورہ نہیں کیا تھا۔ یہ ایس ڈی او آج کل گوجرانوالہ میں تعینات ہیں -دریں اثناء دسمبر2019ء کے دوران ترقیاتی سکیموں کا ایک مرتبہ بھی جائزہ نہ لینے پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سب ڈویڑن جڑانوالہ، چنیوٹ، بھوانہ، ملتان، چیچہ وطنی، عارف والا، بہاولپور، منچن آباد، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راجن پور، جام پور اور کروڑ لعل عیسن کے سب ڈویڑن افسران کو وارننگ لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں۔