نادان ٹیم سے جان نہ چھڑائی تو عوام عمران خان سے چھٹکارے کا سوچیں گے:ناصراقبال خان
لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سوا کوئی'' بردبار'' تخت لاہورکیلئے ''بزدار''کاحامی نہیں۔اگرحکمران جماعت اناڑی کپتان نے اپنے نادان ٹیم ممبرز سے جان نہ چھڑائی توقوم ان سے جان چھڑانے کیلئے اٹھ کھڑی ہوگی۔آٹا مہنگاہونے سے بازاروں میں سناٹاچھاگیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان پنجاب کے نااہل اورکمزورمنتظم اعلیٰ سردارعثمان بزدار کوہٹانے کی بجائے الٹااس کی شان میں قصیدے پڑھ رہے ہیں۔عمران خان وضاحت کریں وہ کس بنیادپربزدارکوپنجاب میںبرقراررکھیں گے۔پنجاب سمیت ملک میں بدترین مہنگائی اوربے حیائی کادوردورہ ہے،وفاق سے صوبوں تک بیڈگورننس نے عوام کی بینڈبجادی۔