ڈرامہ’’کشمیر جل رہا ہے‘‘ ریڈیو پاکستان سے آج نشر ہو گا
لاہور(پ ر) ریڈیو پاکستان لاہور کا تیار کردہ کشمیر کی صورتِ حال کے حوالے سے خصوصی کھیل’’کشمیر جل رہا ہے‘‘ آج رات9بج کر دس منٹ پر قومی نشریاتی رابطے پر پیش کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر آفتاب اقبال جبکہ پروڈیوسر کاشف غوری ہیں۔ اس میں عاصم بخاری، شجاعت ہاشمی، اشرف خان، جہانزیب ملک، اسلم راؤ، خورشید علی، فرخ شاہ، زبیدہ حیدر زیبی، اور عائشہ خان نے صداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ڈرامے میں کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے جذبئہ آزادی کی عکاسی کی گئی ہے۔ یہ بھارتی جارحیت اور مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔