دوہرے قتل کی واردات میں ملوث تین ملزم گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے دوہرے قتل کی واردات میں ملوث 3ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے دوہرے قتل کی سنگین واردات میں ملوث 3 خطرناک ملزمان عدیل عرف ڈنگ ڈونگ، فرمان اور زبیرکو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان نے موٹر سائیکل کی قسطوں کی ادائیگی کے معمولی تنازعہ پر 2شہریوں مقتول محمد طیب اور محمد یونس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔ شدیدفائرنگ سے مقتول طیب موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جبکہ مقتول محمد یونس چند روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا تھا۔