سیدریاض حسین شاہ نے دیہاتی طرزکے کھانوں کے ذریعے’’ میلہ لوٹ لیا‘‘
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلااورضلع اسلام آباد،ضلع راولپنڈی کے مختلف خاندانوںاوربرادریوںسے متعلق دیرینہ دوستوںپرمشتمل سرکردہ شخصیات کے اعزازمیں علاقہ کی اہم سیاسی وسماجی شخصیت سردارسیدریاض حسین شاہ نے دیہاتی طرزکے کھانوںکے دسترخوان کے عنوان سے اپنی رہائش گاہ پرمحفل سجاکے سیاسی اورسماجی حلقوںمیں’’میلہ لوٹ لیا‘‘واقفان حال کاکہناہے کہ دیہاتی طرزکے مختلف کھانوں،جن میںسرسوںکاساگ،لسی،مکھن،اورمکئی کی روٹیاں مہمانوںکے دسترخوان پرسجانا،اورکڑھی پکوڑہ کی شاندارڈش کے ساتھ خانپورھزارہ کے مشہورموسمی پھل ’’ریڈبلڈمالٹے‘‘ بھی تیارکرکے مہمانوںکے سامنے رکھنامستقبل کے حوالے سے کسی خاص خبرکااہم اشارہ ہوسکتاہے،حاجی زبیرفاروق خان آف گولڑہ،سابق ایم این اے انجم عقیل خان،سیدغضنفرعلی شاہ آف سنگجانی،معروف دانشوراورقانون دان سیداحسن رضاذیلدار،سیدمحسن رضاشاہ، ذیلدارسیدظہیرالحسن شاہ،پنجابی پختون اتحادکے چیئرمین حاجی عبدالقدیم خان،سیدچن شاہ کاظمی،ملک عظمت محمود،سردارفضل اکرم خان،ٹیکسلابارکے سابق صدرراجہ غلام مرتضی ایڈوکیٹ ،سابق جنرل سیکرٹری سیدمبشرعلی نقوی ایڈوکیٹ،اٹک کے معروف قانون دان سیدصغیرحسین شاہ،سیدمہدی الحسن شاہ آف کنیڈا، گجرقوم کی معروف شخصیات ملک علی محمد،ملک محمدابراہیم، ملک بلال گجر،سابق سٹی ناظم ملک پرویز،راجہ رب نواز،سردار زبیرمحمودخان،چیئرمین حاجی رفیق خان،شیخ ضیاء الدین،حاجی ناصرحسین اعوان،السیدباوا بشارت حسین شاہ شامل تھے، مہمانوںکے استقبال اورتواضع کیلیئے سردارسیدمحمدعلی شاہ،سیدمجتبی حیدرشاہ،سردارعمران علی شاہ،سیدساجدحسین شاہ،حیدرعلی شاہ،سردارہاشم شاہ،سیدبلال حیدرتقریب میںپوری طرح سرگرم عمل رہے،اورآنے والے مہمانوںکاگرمجوشی سے خیرمقدم کرتے رہے۔