کلرسیداں،اٹھویں کلاس کا 13 سالہ طالب علم مبینہ طور پر اغوا
کلر سیداں (نامہ نگار)اٹھویں کلاس کا 13 سالہ طالب علم مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ہے۔مغوی کے والد نے نامعلوم افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا لیا۔عمران شبیر سکنہ پکھڑال چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا بیٹا جو کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پکھڑال میں آٹھویں کلاس کا طالب علم لے گیارہ بجے دن دہی لینے کیلئے چوکپنڈوری دکان پر گیا جو تا حال واپس نہ آیا۔آج تک میں اپنے بیٹے کو تلاش کرتا رہا مگر اس کا کچھ سراغ نہ لگ سکا۔میری کسی کیساتھ کوئی دشمنی ہے نہ ہی کسی پر شک و شبہ ہے۔کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے میرے بیٹے کو اغواء کر لیا ہے۔