نام نہاد تبدیلی سے معاشی حالات بدتر ہو چکے ہیں ، شیخ آفتاب
حضرو(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کی وجہ سے معاشی حالات اس قدر بدتر ہو چکے ہیں کہ آج جس بھی چیز کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کریں تو جواب تبدیلی ملتا ہے ستر روپے کلو آٹے کا مطلب غریب کو دووقت کی روٹی سے بھی محروم کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ آج حکومت کی اپنی صفوں میں سے آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیںاراکین اسمبلی نوکریاں فروخت کرنے اور اتحادی وعدوں کی عدم تکمیل پر سدا احتجاج بلند کرنے لگے ہیںپورے ملک میں کوئی ایک طبقہ بھی ایسا نہیں جو اس تبدیلی سے خوش نظر آ رہا ہوریاست مدینہ کے دعوے داروں نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے ان کی گفتگو سے اخلاقیات کی جھلک دور دور تک نظر نہیں آتی ہر سچ بولتی زبان کو بند کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات قائم کرنے سے بہتر ہے اپنی اصلاح کریں تاکہ اپوزیشن کو تنقید کا موقع نا ملے اپنے ذات کے خول سے نکل کر ملک و قوم کی مشکلات کے حل کے لئے اقدامات کریں اقتدار سدا کسی کا نہیں ہوتا۔
اس لئے غریب عوام کی بددعا لینے کے بجائے ان کی مشکلات کے ازالے پر توجہ دیں نوکریوں اور گھروں کے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے آج حکومت عوام کو ان سے بھی محروم کر رہی ہے خدارا مسائل کے حل پر توجہ دیں اور معیشت کو دلدل سے نکالنے کے لئے تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لیکر چلیں اور ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں تاکہ ملک دوبارہ ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو سکے۔