ملکہ کوہسار مری میںہفتہ کے روز سیاحوں کا زبردست ہجوم
مری ( نامہ نگار خصوصی)ملکہ کوہسار مری میں ہفتہ کے روز ویک انڈ کے موقع پرسیاحوں کا زبردست ہجوم دیکھنے میں آیا ۔ایسے میں وقفے وقفے کے ساتھ معمولی برفباری کے دوران ملک بھر سے بڑی تعداد میں آنے والے سیاح مری میں برفباری کے مناظر سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ادھر مری میں ضالیہ برفباری کے باری میں بتایا گیا ہے کہ اڈھائی فٹ تک تھی جبکہ گلیت میں چار فٹ سے زیادہ برف پڑی ۔ادھر ہفتہ کے روز ایک مرتبہ پھر سے درجہ حرارت دن کے اوقات میں بھی نکتہ انجماد سے کم رہا اس دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 08 تک ریکارڈ کیا گیا ۔ گلیات میں ابھی تک معمولات زندگی بحال نہیں ہو سکے ۔