تحصیل پریس کلب کلرکہار کے سال 2020کے انتخابات مکمل
بوچھال کلاں(نامہ نگار) تحصیل پریس کلب کلرکہار کے سال 2020کے انتخابات مکمل کر لئے گئے ،محمد عثمان اعوان صدر، ایم رحمن سیکرٹری جنرل اور خلیل احمد شاکر سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتحصیل پریس کلب کلرکہار کا الیکشن 2020کیلئے اہم اجلاس منعقدہ کیا گیا ،جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا ،اجلاس سے تمام ممبران نے اظہار خیال کیا اور اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں،ساتھ ہی گزشتہ سال کی کارکردگی پر تفصیلی بحث کی گئی ،تمام ممبران نے اتفاق رائے سے جن دیگر امیدواروں کو منتخب کیا ان میں راجہ قمر عباس سیکرٹری خزانہ، ملک رفیق انمول رابطہ سیکرٹری،ملک اسرار چلہ آفس سیکرٹری، ملک محمد عرفان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،شہزادہ عبدالکریم سرپرست اعلیٰ، ملک انوار الحق نائب صدر، ملک عرفان شاہد،ایم نعمان اعوان ممبر مجلس عاملہ اور سید ظفر نقوی کو چیئرمین مجلس عاملہ منتخب ہو گئے ،اجلاس کے اختتام پر دعا کی گئی،تنظیم الوجود سمیت دیگر صحافتی تنظیموںاور سول سوسائٹی کی جانب سے تمام نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔