بابائے صحافت گوجرخان حاجی ملک وزیر محمد درویش صفت انسان تھے ، ندیم عباس
گوجرخان(نامہ نگار)بابائے صحافت گوجرخان حاجی ملک وزیر محمد درویش صفت انسان تھے انہوں نے اپنے قلم کو معاشرے کے مظلوم اور محکوم طبقے کا ترجمان بنایا اور معاشرے میں ہونے والے ظلم وجبر کیخلاف قلم کے ذریعے جہاد کیا اور گوجرخان کے عوامی مسائل کو ہمیشہ اجاگر کیا معاشرے میں ہمیشہ محبت پیار بانٹا ان کی ذات اعلیٰ اخلاق کی پیکر تھی ان کی صحافتی خدمات کو گوجرخان کے عوام کبھی فراموش نہ کر پائیں گے ان خیالات کااظہار گوجرخان ضلع بنائو تحریک کے بانی وکنونیئر اور مسلم لیگ یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کے سا بق صدر سید ندیم عباس بخاری، مرکزی انجمن تاجران رکشہ ایسوسی ایشن کے صدر احمد شاہ خان، سابق کونسلر شیخ محبوب الرحمن، چوہدری اشرف گجر، چوہدری ندیم عالم امرتسری اور گلاب خان نے پوٹھوہار پریس کلب کے بانی وصدر راولپنڈی ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر حاجی ملک وزیر محمد کی تیسری برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا ۔ مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر غلام قمر نے ان کی تیسری برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا غلام قمر نے کہا کہ ملک وزیر محمد ایک ہمدرد شفیق اور پیار کرنے والی عظیم الشان شخصیت تھے خاموشی سے کئی گھروں کی کفالت اور کئی نادار بچیوںکے گھر آباد کئے ساری زندگی پابند صوم و صلوٰۃرہے گوجرخان کی تعمیر وترقی کیلئے اپنے قلم سے بھرپور انداز میں کردار ادا کرتے تھے ۔