این اے 55میں واٹر فلٹریشن پلانٹس منصوبے پر کام جاری ہے،امین اسلم
حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ این اے 55میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے عوام فضائی آلودگی کیلئے اپنا بھرپور کردار اد اکریں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ہر بچہ اپنے والدین کے نام کا درخت لگا کر فضائی آلودگی میں کمی اور والدین کیلئے صدقہ جاریہ شروع کریں پیارے نبی ؐ کا ارشاد مبارک ہے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے کلین اینڈ گرین پروگرام میں طلباء ،معززین اور عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان ملک وقوم کی تعمیر وترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہارانہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر محمود خان ،ملک سیف الرحمن ،سرفراز ڈار،ڈاکٹر شعیب حمیدی ،ملک سرفراز ،طارق محمود ٹوانہ ،نور خان ،عامر عتیق کے علاوہ دیگر پارٹی کارکن موجود تھے ملک امین اسلم نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہیں موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں درخت لگانا ہونگے ۔حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر اور ڈیرہ کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔