صوفی علی افسرکی ضمانت منسوخ،احاطہ عدالت سے گرفتار
مری ( نامہ نگار خصوصی) اپنے پیر کے احاطہ سے گزرنے والے ایک شخص کا راستہ روک کراسے شدید زخمی کرنے والے دربار عالیہ موہڑہ شریف کے خلیفہ خاص صوفی علی افسرکی لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت منسوخ ہونے پرگرفتار کرکے ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم کو پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس طرح د س جولائی کوحافظ ساجد محمود دربار کے احاطہ سے گزرنے پر صوفی علی افسر اور اس کے دیگر ساتھیوںنے اس کا راستہ روک کر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تھاجس پر اس واقعہ کے خلاف تھانہ مری میں رپورٹ درج کرائی گئی۔