ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا تحصیل دفتر اور رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا اچانک دورہ
دینہ ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا تحصیل دفتر اور رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا اچانک دورہ ، افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی،تحصیل دفتر میں انہوں نے سائلین کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ، ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ رجسٹری و دیگر سہولتیں میرٹ کی بنیاد پر فراہم کریں،انہوں نے تحصیل دفتر میں حاضری چیک کی،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اے سی دینہ علی باجوہ کے ہمراہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جی ٹی روڈ پر صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے اچانک دورہ کرتے ہوے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی، ڈی سی جہلم کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے شعبہ صحت میں عملی اقدامات جاری ہیں، اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، میڈیکل سٹور، پارکنگ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیااور مفت ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو دستیاب سہولیات بارے آگہی حاصل کی، ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی حاضری اور سٹاف کی ہسپتال میں مینجمنٹ کی پڑتال کی، انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مز ید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا چکا ہے