بھارت نے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کا سلسلہ تیز کر دیا : امتیاز وانی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) جموں کشمیر ایمپلائز موومنٹ کے وائس چیئرمین امتیاز وانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی اپنی مکروہ پالیسی پر بدستو رعمل پیرا ہے اور اس نے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجی محاصرے کو پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا اورکشمیری اس وقت سخت مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار ہیںانہوںنے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں نے حال ہی میں ضلع پلوامہ میں تین اور ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیاجن کی نماز جناز ہ میں ہزاروں کشمیریوں کی شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ کشمیری عوام ایک عظم مقصد کے لیے اپنی جانیں دینے والے اپنے نوجوانوں کے ساتھ انتہائی محبت کرتے ہیں انہوں نے شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے اہلخانہ کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا امتیازوانی نے کہا کہ بھارت نے کنٹرول لائن پر بھی ایک غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے لہذا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی جارحانہ کارروائیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارتی حکمرانوں پر دبائو ڈالے۔