پاکستانی لڑکیوں کے اعضاء فروخت کرنے میں مطلوب چینی گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے انہیں چین لے جا کر ان کے اعضاء فروخت کرنے میں مطلوب چینی باشندے کو ڈپلومیٹک انکلیو میںگرفتار کرلیا پولیس نے یہ کارروائی ایف آئی اے کی ٹیم کے ساتھ مل کر کی لی فیانگ نامی چینی باشندہ ایمبیسی کی پارکنگ میں کھڑا تھا جسے مشترکہ ایکشن میں گرفتار کیا گیا ملزم لی فیانگ پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ شادی رچا کر ان کے اعضاء چین میں فروخت کرتا تھا پولیس نے ملزم ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔