رانا ثناء اللہ سچے ہیں تو تو عدالت میں کیس کا سامنا کریں: شہریار آفریدی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) انسداد منشیات کے وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ پھر بھاگ گئے ہیں،گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک ٹویٹ میں ان کی جانب سے کہا گیا ہے ’فیر دوڑ گیا جے‘۔ انہوں نے کہا میں نے قومی اسمبلی میں رانا ثناء اللہ صاحب کو چیلنج کیا تھا کہ سچے ہیں تو عدالت میں کیس کا سامنا کریںمگر انہوں نے بزدلی دکھائی اور عدالت میں ان کی وکیل نے دوبارہ رائہ فرار اختیارکی۔ شہریار آفرید ی نے رانا ثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب مرد بنو اور کیس کا سامنا کرو ہم آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔