مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان فی الحال کم ہے: جاپان
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے وزیر دفاع تارو کونو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان فی الحال انتہائی کم ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر دفاع تارو کونو نے ایوان زیریں کی سلامتی امور کمیٹی کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان فی الحال انتہائی کم ہے۔اجلاس کے شرکا سیلف ڈیفنس فورسز کا تباہ کن بحری جہاز اور گشتی طیارے مشرق وسطیٰ بھیجوانے کے حکومتی فیصلے پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ اس مشن کا مقصد جاپان سے منسلک تجارتی بحری جہازوں کی سلامتی یقینی بنانا ہے۔