عراقی پناہ گزین خاتون ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الہان عمر کو شکست دینے کیلئے پْرعزم
واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں مقیم مسلمان عراقی پناہ گزین خاتون دالیا العقیدی نے کہاہے کہ وہ مینی سوٹا ریاست سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ الہان عمر کی باتوں سے تنگ آ چکی ہیں۔ الہان سیاسی شناخت کے معاملے کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہیں اور ایسی زبان کا استعمال کرتی ہیں جو امریکا کو تقسیم کر رہا ہے۔ لہذا اب میں نے اپنی انتخابی مہم کا اعلان کر دیا ہے تا کہ نومبر میں وہ الہان عمر کو مات دے سکیں۔امریکی چینل کو ٹیلی فون پر دیے گئے انٹرویو میں دالیا کا کہنا تھا کہ اسے (الہان عمر کو) روکنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ مجھ میں اتنی طاقت ہے جو اسے شکست سے دوچار کرنے کے لیے کافی ہو۔