مصر کا نیا فوجی اڈا بحر احمر کو خطرات سے نمٹنے کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا: سعودی عرب
ریاض (اے پی پی) سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ برنیس مصری فوجی اڈہ بحر احمر کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا ۔ وہ مصر کے سمندری اور فضائی فوجی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔سعودی وزیر اعلیٰ سطح کے ایک وفد کے ساتھ مصری فوجی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی بھی ہمراہ تھے۔نائب وزیر دفاع نے توجہ دلائی کہ برنیس فوجی اڈہ مصر کی فوجی طاقت کا روشن نشان ہے، اس کی بدولت عالمی جہاز رانی کو تحفظ حاصل ہوگا۔