چینی صوبے ووہان میں نئے وائرس کے مریضوں کی مزید تشخیص
بجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چینی محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ وسطی صوبے وْوہان میں نمونیے کا باعث بننے والے نئے وائرس کے مزید مریضوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ اب تک اس وائرس میں مبتلا ہونے والے دو چینی مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ وْوہان کے حکام نے بتایا ہے کہ نئے مریضوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ اس وبا کے پھیلنے سے اس وقت ہسپتال میں پچاس افراد نمونیے میں مبتلا ہیں۔ اسی وائرس کی نشاندہی تھائی لینڈ میں دو اور جاپان میں ایک مریض میں بھی کی جا چکی ہے۔ عالمی ادارہ? صحت نے متنبہ کیا ہے کہ یہ نیا وائرس وبائی صورت میں کئی اور علاقوں میں پھیل سکتا ہے۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اگلے ہفتے لاکھوں چینی شہری نئے سال کی تعطیلات منانے کے لیے آبائی علاقوں اور بیرون ملک سفر اختیار کریں گے۔