وزیر صحت کی ہدایت بھی کام نہ آئی‘چلڈرن ہسپتال میں ادویہ بدستورنایاب
ملتان (سپیشل رپورٹر)وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے ملتان کے دورہ پر چلڈرن ہسپتال میں ادویات کی فوری فراہمی کی سخت ہدایات بھی کام نہ آئیں،چلڈرن ہسپتال میں بنیادی ادویات جس میں جان بچانے والی ادویات،نمونیا،وائرل انفکشن سمیت کئی ادویات موجود نہیں ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ انہیں بار بار ادویات لینے کے لئے ہسپتال کے باہر بھیجتی ہے،دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دورہ ملتان کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے 32 ارب روپے کا بجٹ ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ چلڈرن کمپلیکس کی بات کی جائے تو 500 بیڈز کے ہسپتال کو صرف 300 بیڈز کا بجٹ فراہم کیاجارہا ہے جس کے باعث ہسپتال انتظامیہ کے پاس ادویات کی خریداری کے لئے رقم ہی موجود نہیں,شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں عوام کو مفت ادویات فراہم کی جائیں