واجبات کی عدم ادائیگی :کینٹ اسٹیشن پر ریلوے ملازمین کا احتجاج
کراچی (نوائے وقت نیوز)ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے ملازمین کو بقایا جات کی عدم ادائیگی پرریلوے ملازمین نے کام چھوڑ کر احتجاج شروع کردیا ہے۔احتجاج کرنے والے ریلوے ملازمین نے اب تک کو بتایا کہ ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے چار سو ساٹھ ملازمین کے اہل خانہ کو بقایا جات نہیں دیئے جارہے جبکہ دوہزار سولہ سے ٹیکنیکل اسٹاف کی پروموشنز رکی ہوئی ہیں۔مظاہرین کا موقف تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ۔