سہراب گوٹھ : گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، تاہم متوفی کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔