وزیر اعظم عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کو حکومتی اشرافیہ کے لیے آفت قرار دیدیا۔عمران خان اکثر سوشل میڈیا پیغامات کے لیے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا سہارا لیتے رہتے ہیں۔
اس بار وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری سرزمین کی شاندار خوبصورتی کا کوئی ثانی نہیں، افسوس کہ حکومتی اشرافیہ اس خوبصورتی کی معترف نہیں اسی لیے ای سی ایل اُنہیں آفت لگتی ہے۔
اپنے پیغام کے ساتھ عمران خان نے پاکستانی وادیوں کی خوبصورتی کو اجاگر کرتی ہوئی کچھ وڈیوز بھی شیئر کیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے حسین مناظر کی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کرکے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ارضِ پاک کا مسحور کن حسن اور اس میں ملنے والا تنوع بے مثال ہے، لیکن مقامِ افسوس ہے کہ اس خوبصورتی کو ہماری مقتدر اشرافیہ سے وہ قدر نہیں ملتی جس کی یہ حقدار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) ان کے لئے ایک آفت کی مانند ہے۔
ارضِ پاک کا مسحور کن حسن اور اس میں ملنے والا تنوع بے مثال ہے۔ 1/3 https://t.co/t0RNqRGuxx
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 19, 2019
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری سرزمین کی خوبصورتی بڑی مسحور کُن ہے، وہ یہیں رہ کر اپنے عوام کے لیے کام کرنے پر خوش ہیں۔
مقامِ افسوس ہے کہ اس خوبصورتی کو ہماری مقتدر اشرافیہ سے وہ قدر نہیں ملتی جس کی یہ حقدار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ انکے لئے ایک آفت کی مانند ہے۔ 2/3 https://t.co/JtMYoJhcof
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 19, 2019
میں اپنی دھرتی کی اس دلفریب شان و شوکت ہی کا تو گرویدہ ہوں۔ جبھی تو اسکے حصار میں خوش رہتا ہوں اور یہاں رہ کراپنے لوگوں کی خدمت کرنا مجھے بے حد مرغوب ہے۔3/3 https://t.co/YQAW3QpBye
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 19, 2019